وفاقی وزیر مولانا امیر زمان بخاری آج پوسٹ مینوں میں موٹرسائیکل تقسیم کرینگے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری آج منگل 9 جنوری کو 11 بجے جی پی او راولپنڈی صدر کا دورہ کریں گے اور پوسٹ مینوں میں موٹرسائیکل تقسیم کرنے کے علاوہ جی پی او کے احاطے میں پوسٹل ملازمین سے خطاب کرینگے۔