مشائخ کنونشن میں رانا ثناء اﷲ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے پر محمد ریاض الدین چشتی کو خراج تحسین
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو پی نورانی کے نائب مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاری نور المصطفیٰ نورانی نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ مشائخ کنونشن میں وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کے استعفے کا مطالبہ کرنے پر تنظیم اتحاد اہلسنت کے سربراہ اور سجادہ نشین مٹھیال شریف پیر محمد ریاض الدین چشتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو پیر محمد ریاض الدین چشتی کے مطالبے اور خواجہ حمید الدین سیالوی کی تحریک پر فوری توجہ دینی چاہیے ورنہ صوبائی وزیر قانون کے استعفے کی تحریک 13 جنوری کو داتا دربار لاہور پہنچ جائے گی۔