گوالمنڈی ریلوے پل کے قریب سڑک کے درمیان مین ہول ابل پڑا، گندہ پانی سڑک پر پھیل گیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) شہر اور کینٹ کو ملانے والے گوالمنڈی کے ریلوے پل کے قریب مصروف ترین سڑک کے درمیان مین ہول ابل پڑا جس کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی سڑک پر پھیل کر راہگیروں اور ٹریفک کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 3 کی اس اہم سڑک پر مین ہول کی فوری مرمت کرکے گندے پانی کی نکاسی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔