ملک ابرارکی کوششوں سے راولپنڈی کینٹ میں گیس بحران کاخاتمہ ہوجائیگا،ملک منصور افسر
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرارکی کوششوں سے راولپنڈی کینٹ میں گیس بحران کے مستقل خاتمے کے لئے 12کروڑ روپے کی لاگت سے روات سے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن بچھائی جارہی ہے یہ منصوبہ رواں ماہ میں مکمل ہوجائیگاجس سے کینٹ کے علاقوں میں گیس بحران کاخاتمہ ہوجائیگا،ملک ابرارکے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر حلقہ این اے54کے عوام اب کسی پیراشوٹرکو اس حلقے میں گھسنے کی اجازت نہیں دینگے آیندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملک ابرارکوہی ملے گااورکامیابی بھی ان کا مقدر بنے گی،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برفخانہ چوک میں ایم ایس ایف کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک منصورافسرنے کہا کہ موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جہاں بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا وہیں ملک کودہشتگردی جیسے عفریت سے چھٹکارادلایا،اسی طرح سی پیک جیسا گیم چینجرمنصوبہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان لیکر آئے جس سے پاکستان کیساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کی معاشی صورتحال میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اورترقی کے مخالفوں اور سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔