انڈس انٹرنیشنل انسی ٹیوٹ کی جعلی ڈگریوں کے اجرا ء پر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)انڈس انٹرنیشنل انسی ٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کی جعلی ڈگریوں کے اجرا کے معاملے پر طلباء کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،طلبا کا چیف جسٹس آف پاکستان سے طلبہ کیساتھ ہونیوالی زیادتی کا از خود نوٹس لینے اور چیئرمین نیب سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ،طلباء نے مطالبات نہ مانے جانے پر مستقل بنیادوں پر پریس کلب کے سامنے دھرنا کی دھمکی دے دی،طلباء نے کہا کہ انڈس انٹرنیشنل انسی ٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب نے کیا تھا ،گورنر پنجاب نے طلبا میں ڈگریاں تقسیم کیںجو جعلی ثابت ہوئیںطلب۔طلبا نے کہا کہ انصاف نہ ملا تو طلبا دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔طلباء کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کے نجی ادارے نے سینکڑوں بچوں کو جعلی ڈگریاں جاری کیں ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان اس سیکنڈل میں طلبہ کیساتھ ہونیوالی زیادتی کا از خود نوٹس لیں ۔تعلیم پر سیاست کا سلسلہ بند کیا جائے اور چیئرمین نیب معاملے کی تحقیقات کروائئیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ وفاقی وزیر نے طلبہ کی آواز دبانے کیلئے ہمارے خلاف مقدمات درج کروائے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ طلبا کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو سزا دی جائے ۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم مستقل بنیادوں پر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیں گے۔