صاف دیہات پروگرام دوسرا فیز‘ یونین کونسلز کیلئے 16 کروڑ کی گرانٹ جاری
ملتان (خبر نگار خصوصی) صوبائی محکمہ خزانہ نے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے دوسرے فیز کے لئے صوبہ بھر کی 3281 یونین کونسلوں کے لئے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے ضلع کونسل ملتان کی 117 یونین کونسلوں کے لئے 58 لاکھ 50 ہزار روپے خانیوال کی 135 یونین کونسلوں کے لئے 67 لاکھ 135 یونین کونسلوں کے لئے 67 لاکھ 50 ہزار روپے وہاڑی کی 105 یونین کونسلوں کے لئے 52 لاکھ 50 ہزار روپے لودھراں کی 70 یونین کونسلوں کے لئے 35 لاکھ روپے ساہیوال کی 88 یونین کونسلوں کے لئے 44 لاکھ روپے بہاولپور کی 88 یونین کونسلوں کے لئے 44 لاکھ روپے رحیم یار خان کی 139 یونین کونسلوں کے لئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں یہ فنڈز ڈپٹی کمشنرز چار حصوں میں یونین کونسلوں کو جاری کریں گے۔