نجی ہسپتال میں مریض جاں بحق‘ ورثاء کا ڈاکٹروں کیخلاف مظاہرہ
ملتان (کرائم رپورٹر) طارق روڈ پر واقع پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج نوجوان ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہو گیا ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ ورثاء نے لاش ہسپتال میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کچی سرائے کا آصف طارق روڈ پر واقع ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو کہ گزشتہ شب جاں بحق ہو گیامتوفی نوجوان کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے ہمارے مریض کا باقاعدہ چیک اپ نہیں کیا جس کی وجہ سے نوجوان کی موت واقع ہوئی اس موقع پرورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور اعلیٰ حکام سے کارروائی کرنے کی اپیل بھی کی۔