افغانستان: سکیورٹی فورسز کارروائیوں میں 10 طالبان جنگجو ہلاک، متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ
کابل (آن لائن) افغانستان کے صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث 10 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد میں طالبان جنگجوئوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دس طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے تاہم ان کارروائیوں میں ضلع خان آباد میں واقع متعدد دیہاتوں میں قائم طالبان جنگجوئوں کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کارروائیوں میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم طالبان گروپ کی جانب سے کارروائیوں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔