مخدوم پور پہوڑاں: گیس سلنڈر دھماکہ ساس اور سسر کے بعد بہو بھی چل بسی‘ سپرد خاک
مخدوم پور پہوڑاں(نمائندہ نوائے وقت) گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک گھر کے تین افراد جاں بحق مخدوم پور کے نواحی موضع پسراواں والا کے رہائشی مہر محمد فاضل کے گھر گیس سلنڈر پیکج کے باعث گیس کمرہ میں پھیل گئی آگ مکمل کمرے میں پھیل گئی اور سلنڈر پھٹنے سے مہر محمد فاضل سپرا اور بیوی اور بہو آگ کی لپیٹ میں آ گئے تھے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا کل ان کی بہو اور ایک دن پہلے محمد فاضل اس کی بیوی فوت ہو گئے تھے بہو کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔