بھارت بحریہ کیلئے 12 مائن سویپرز حاصل کرنیکا اعلان
اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحرہند میں چین کی بحریہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر اپنی بحریہ کے لئے 12 مائن سویپر حاصل کرے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوا شپ یارڈے کے چیئرمین رئیر ایڈمرل (ر) شیکر متل نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ہم مائن سویپرز کی تیاری کے لئے نیا لیٹر آف انٹر سٹ جاری کریں گے۔ کئی غیر ملکی کمپنیوں سے مائن سویپرز کی تیاری کے لئے لیٹر ز آف انٹرسٹ لئے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے گزشتہ برس حکومت پر نکتہ چینی کی تھی کہ وہ بھارتی بحریہ کے لئے مائن سویپرز کے حصول میں تاخیر کر رہی ہے جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔