گوجرانوالہ: خاتون نے ہسپتال جاتے ایمبولینس میں بچی کو جنم دیدیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ہسپتال بروقت نہ پہنچنے والی خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچی کو جنم دیدیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ماں اور نومولود بچی کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ حافظ آباد روڈ کی عائشہ بی بی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر عائشہ بی بی نے ایمبولینس میں ہی بچی کو جنم دیدیا۔ نومولود بچی اور اسکی والدہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔