چار نو سربازوں نے زمیندار کو ایک ہزار من گندم سے محروم کردیا
خانیوال (خبرنگار) نواحی گائوں 90 دس آر کے رہائشی محمدافضل ولد اللہ یار نے تھانہ صدر پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میں زمیندارہ کرتا ہوں نعیم افضل، محمدسعید پسران محمدافضل اور دو کس نامعلوم نے مجھے کہا کہ حاصل پور میں گندم کا ریٹ خانیوال کی نسبت بہتر مل رہا ہے ہم آپ کی گندم وہاں بکوادیتے ہیں الزام علیہان مجھ سے ایک ہزار من گندم فروخت کرنے کے لیے لے گئے اور کہا کہ گندم ہمارے پاس آپ کی امانت ہے چند روز بعد گندم فروختگی کے بعد آپ کو آپ کی مطلوبہ رقم فراہم کردی جائے گی مذکورہ بالا افراد اب نہ تو مجھے میری گندم واپس کررہے ہیں اور نہ ہی گندم کی رقم دے رہے ہیں۔ ملزمان نے آپس میں سازباز ہوکر میری ایک ہزار من گندم ہڑپ کرلی ہے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے او میری خرد برد کی گئی گندم واپس دلوائی جائے۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔