علی پور : شادی شدہ بھانجی اغواء کر کے آگے نکاح کردیا
علی پور( نامہ نگار)موضع میل مجیٹھ کے رہائشی ریاض حسین صابری ولد غلام سرور آرائیں نے اپنی بیوی اور دیگر رشتہ داران غلام محمد نمبر دار۔رانا فرمان علی۔محمد مبشر۔ مدثر حسین۔حافظ مراد علی۔حافظ محمد عمران۔منشی سیف اللہ۔عبدالستار۔ملک خدا بخش۔حیات محمد۔ملک پاری کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا ۔کہاس نے اپنی بیٹی علینہ بی بی کی شادی رضوان گوپانگ سے دو سال قبل کی۔اس کا برادر نسبتی ساجد ولد عبدالغفور بلوچ جس کا کردار اچھا نہ ہے۔جس کی وجہ سے گھر آنے سے منع کیا۔جس کا ملزم کو رنج پہنچا۔اس کی بیٹی علینہ بی بی گھر انھیں ملنے آئی ہوئی تھی۔اسی دوران وہ اپنی ڈیوٹی پر راجن پور تھا۔اس کی بیوی پولیو ڈیوٹی پر تھی۔ اسی دوران اس کا برادر نسبتی ساجد ان کے گھر آیا اور ورغلا کر اس کی بیٹی علینہ بی بی کو ملتان لے گیا۔جہاں پر اس نے اس کی بیٹی کی شادی محمد فراز ولد اقبال جھبیل سے کر دی۔وٹہ میں اس نے فراز کی بہن سے شادی کر لی۔انھوں نے بتایا کہ فراز نے اپنے والد اقبال جھبیل کی مدد سے ساجد کو تھانہ نو شہرہ جدید میں اسلحہ کے مقدمہ میں اند ر کرا دیا۔انھوں نے بتایا کہ ساجدنے اپنی بیٹی علیشباہ کو بہاولپور رکھا ہوا تھا۔ اور غلط کام کراتا تھا۔اب علینہ بی بی دخت ر ام اور علیشباہ کو اقبال نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ اور ان سے متعلق غلط بیانات قتل کی دہمکیوں و دیگر منسوب کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے تو بیٹی کے لیکر غائب ہونے کے معاملہ کو بھی چھپائے عزت ی وجہ سے رکھا۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد نے کسی کو کوئی دہمکی نہ دی ہے۔ انھوں نے تمام لوگوں اور میڈیا والوں سے التجا کی کہ وہ کسی بھی بیان سے قبل ان سے تصدیق ضرور جان لیں۔انھوں نے کہ اکہ علیشباہ کی دادی سکینہ خاتون نے رٹ بھی دائر کی لیکن وہ خارج ہو گئی۔ انھوں نے مذکورہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئیحکام بالا سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اور بلاوجہ ان کی عزت نہ اچھالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اقبال اچھے کردار کا مالک نہ ہے۔اس کے خاندان کے کئی افراد مبینہ پولیس مقابلہ جات میں مارے جا چکے ہیں۔