بھٹی پر چھاپہ ، ملزم گرفتار ، شراب برآمد
دوکوٹہ ( نا مہ نگار )انچارج پٹرولنگ پوسٹ سورو موڑ رائو طارق محمود کو اطلاع ملی کہ بد نام زمانہ منشیات فروش ریاض بھٹی پر شراب کشید کرنے میں مصروف ہے جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے سامان شراب کشید 30لیٹر شراب اور 60لیٹر لہن بر آ مد کر کے اس کے خلاف مقد مہ درج کرلیا ۔