عدالت پیش نہ ہونے پر دو سب انسپکٹروں سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری
دنیاپور (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دنیاپور عمران شفیع نے تھانہ صدر منشیات 9Cکے ایک زیر سماعت مقدمہ نمبر 549/17میں سرکاری گواہوں سب انسپکٹر خالد محمود، سب انسپکٹر شوکت علی اور کانسٹیبلان سجا دمحمود ، عمار اور صفدر کے گرفتار ی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 15جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔