سرائے سدھو پولیس کاغیر قانونی پٹرول ایجنسی پر چھاپہ ‘مالک فرار
کبیروالا(نامہ نگار) تھانہ سرائے سدھو کے اے ایس آئی محمد حنیف کو دوران گشت مخبری ہوئی کہ سردارپور میں ظہور حسین کلاسن اپنی غیر قانونی پٹرول ایجنسی کھولے بیٹھا ہے جس پر انھوں نے ریڈ کیا مالک مذکور پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا تاہم پولیس نے موقع پر لگی پٹرول منتقل کرنے والی غیر قانونی دو عدد مشینوں کی ویڈیو بنا لی اور ڈیزل اور پٹرول سے بھرے دو کین برآمد کر لئے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔