ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد نے چارج سنبھال لیا
ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان عبدالرشیدعابدنے اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرفرائض سرانجام دینے شروع کردئیے ہیں۔فاضل جج قبل ازیں نارروال میں خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان کے پیش رو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امیرمحمدخان کو سرگودھا تبدیل کردیاگیاتھا۔