غیرقانونی تیل ایجنسیوں پر چھاپے ‘ 5 مالکان کیخلاف مقدمات
کوٹ ادو(خبر نگار) سول ڈیفنس افیسرمظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد نے گزشتہ روز چوک سرورشہید ،دائرہ دین پناہ اور سنانواں میں غیر قانونی ڈیزل وپٹرول ایجنسیوں پر چھاپے مارے،اور کاروائی کے دوران 5آئل ایجنسیاں سیل کرکے ایجنسی مالکان ندیم احمد آرائیں،محمد حفیظ،اختر الہٰی،ساجد کھجڑ اور صفدر کھکھ کے خلاف تھانوں میں استغاثے بھجوادیے،سول ڈیفنس کی ٹیم کو دیکھتے ہی اکثر آئل ایجنسی مالکان پٹرول ایجنسیاں بندکرکے فرارہوگئے پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام آئل ایجنسی مالکان کے خلاف سول ڈیفنس افیسر سیدہ سحرش ارشاد کی مدعیت میں پانچوں مقدمات الگ الگ در ج کرلئے ہیں۔