پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ڈسٹرکٹ اکا¶نٹس آفیسر سے ملاقات‘ ایجوکیٹرز کی تنخواہوں اساتذہ کی اپ گریڈیشن بارے تبادلہ خیال
محمود کوٹ(نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ضلعی صدر امام دین ملک کے زیر قیادت ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر سے ملاقات ایجوکیٹروں کی تنخواہوں اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن بارے تبادلہ خیال ہواوفد میں سید ذوالفقار علی ندیم،رانا طارق جاوید،محمد اسلم بھٹہ،جمشید اختر بابر،ملک محمد سلیم خان گوپانگ،غلام مرتضےٰ،لعل خان گورمانی،خالد خان گورمانی ،دولت خان گورمانی،رانا محمد امجد، سہیل قادر،امجد شہزاد شیروانی،محمد اعظم،عبدالستار خان چانڈیہ،عبدالغفار خان کاکڑ و دیگر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے مطابق فروری کی تنخواہ تمام اساتذہ کو بغیر کسی سفارش اور چینج فارم کے مل سکے گی جبکہ ایجوکیٹروں کی تنخواہیں بھی فروری تک تمام اساتذہ کو مل جائیں گی اگر کسی نے کسی بھی فرد کو پیسے دئیے ہیں تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ فروری تک تمام ایجوکیٹروں کو بلا امتیا ز تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔