نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے کا الزام، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
دنیا پور (نامہ نگار) مخدوم عالی کے چاہ ایمہ والا کے رہاہشی غلام شبیر نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ 4جنوری کو حسب معمول وہ اپنی 15سالہ بیٹی شبانہ شبیر جوگرلز ہائی سکول مخدوم عالی میں نویں جماعت کی طالبہ ہے کو سکول چھوڑ کر گھر چلا گیا۔ چھٹی کے وقت جب واپس آیا تو میری بیٹی غائب تھی۔گواہان نے تلاش پر بتایا کہ میری بیٹی کو عبدالرشید وغیرہ سفید رنگ کی کار میں اغواء کرکے لودھراں کی جانب لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ جلہ آرائیں نے چار افرادکے خلاف طالبہ کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔