بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ گھپلوں کے خلاف تاحال کارروائی نہ ہو سکی‘ مستحق خواتین کا احتجاج
لڈن (نامہ نگار) تاحال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میںمبینہ گھپلوں کے خلاف کاروائی نہ کی جاسکی، ٹیلی نار میلسی فرنچائز کی ملی بھگت سے موبائل شاپ کا مالک ملک ریاض تاحال دیدہ دلیری سے مستحق خواتین کی رقوم سے 200روپے ہتھیانے لگا ،ٹیلی نار میلسی فرنچائز کے BDOاور RSOزبردستی سمیں جاری کروانے لگے ،مستحق خواتین کا احتجاج،میڈیا کی کوریج پر موبائل شاپ نے خواتین کو امداد دینا بند کر دی ، لڈن میں داتا موبائل شاپ کے مالک ریاض احمد نے ٹیلی نار میلسی فرنچائز کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین کی رقوم سے 200روپے فی مستحق خاتون سے زبردستی وصول کر کے انہیں جاز اور ٹیلی نارکی سمیں فروخت کر رہا ہے ،جس کی وجہ سے غریب و مستحق خواتین پریشانی میں مبتلا ہیں کہ ہماری امداد کی رقم سے 200روپے زبر دستی کاٹے جارہے ہیں ،مذکورہ موبائل شاپ پر خواتین کا رش اتنا زیادہ ہے کہ بازار بند ہو جاتا ہے، جو خاتون اپنی رقم سے 200روپے کٹوتی کرواتی ہے اسے ایک ٹیلی نار کی سم دے کر اسے 5205روپے کی بجائے 5000روپے کی رسیدیں جاری کی جاتی ہیں۔