دو ڈاکو گن پوائنٹ پر رائس ڈیلر سے نقدی اور آ ئی فون لوٹ کر فرار
گگو منڈی( نامہ نگار) بورے والہ کا رہائشی رائس ڈیلر رانا محمد اصغر گگو منڈی سے چاولوں کی رقم وصول کر کے کار پر سوار واپس بورے والہ جا رہا تھا جب وہ اڈا طفیل آ باد کے قریب پہنچا تو دو نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے 125.سی سی موٹر سائیکل کار کی سائڈ پر لا کر پستول تان کر اسے رکوا لیا اور اسلحہ کے زور پر اس کی جیب سے نقدی 71ہزار 5سو روپے اور ایک آ ئی فون نکال لیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔