شام جناد القوقاز کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک
دمشق(این این آئی) شام کے شہرادلب میں باغی مسلح گروپ جناد القوقاز کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی اور نا ہی اس بات کی تصدیق ہوسکی ہے کہ حملے کا ہدف تنظیم کا ہیڈ کوارٹر ہی تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہاکہ شام کے شہر ادلب میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح شدت پسند تنظیم ”جناد القوقاز“ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر موجود کار بم حملہ ہوا ۔ دھماکے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ، ہلاک ہونے والوں میں تین سگی بہنوں سمیت سات عام شہری بھی شامل ہیں۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی اور نا ہی اس بات کی تصدیق ہوسکی ہے کہ حملے کا ہدف تنظیم کا ہیڈ کوارٹر ہی تھا۔واضح رہے کہ ادلیب میں باغیوں کے خلاف شام کی سرکاری فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور اس کے لیے شام کی فوج کو روس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔
شام / دھماکہ