وفاقی حکومت نے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے 401 ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیا
کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے 401 ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیاہے۔ اسٹیٹ بینک سے 287 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 114 ارب روپے کا خالص قرضہ لیا گیا۔اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق بجٹ خسارے کے لئے یکم جولائی تا 22 دسمبر تک بینکنگ سیکٹر سے 401 ارب روپے کا خالص قرضہ لیا گیا۔ اس میں سے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک سے 287 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 114 ارب روپے کا خالص قرضہ لیا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 287 ارب کا خالص قرضہ لیا جبکہ صوبوں سے 170 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔کمرشل بینکوں سے وفاقی حکومت نے 117 ارب روپے کا نیا قرضہ لیا جبکہ صوبوں نے 3 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔
قرض