پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ‘ اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ڈوڈی پیر سلطان پورہ‘ جناح پارک کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور حمزہ گرائمر سکول‘ لیاقت آباد کوٹ لکھپت کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ رحیمیہ ماڈل سکول مناواں‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ سوتر ملز نزد جی ٹی روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ درس بڑے میاں‘مغلپورہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ شاد باغ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چاہ میراں کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 567 تھی۔