علماء و مشائخ کو خریدنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہونگی: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ کو خریدنے کی حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ 13 جنوری کو ثابت ہو جائے گا کہ علماء و مشائخ شہباز شریف نہیں پیر سیال شریف کے ساتھ ہیں۔ امریکی برانڈ جہاد سے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ حکومت نیٹو سپلائی بند کر کے امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے۔ ۔ شریف خاندان کی سیاسی اننگز ختم ہو چکی اب ان کا مقدر جیلیں ہیں۔ نواز شریف سیاسی مقاصد کے لئے عدلیہ پر تنقید کر رہا ہے۔ ن لیگ آئینی اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔ شریف خاندان کرپشن کا ماؤنٹ ایورسٹ ہے۔