مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے: ملک اکمل
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ سعودیہ کے صدر ملک محمد اکمل نے کہا کہ نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور ہمشیہ رہیں گے۔ انکی ملکی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ مخالفین کی تنقید کا جواب ہمیشہ ترقیاتی کاموں سے دیا ہے۔ مسلم لیگ میں اختلافات کی باتیں کرنے والے شکست خوردہ عناصر ہیں۔