انڈور بین الاقوامی اتھلیکٹس میٹ اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) تین انڈور بین الاقوامی اتھلیکٹس مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن نے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو بدھ 10 جنوری کو جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہونگے۔ فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز میں 60 میٹر، 400 میٹر، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ اور دس ہزار میٹر ریس کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔