سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد عارف شاہین نے قائمقام سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عارف شاہین کا شمار پنجاب اسمبلی کے سینئر ترین افسران میں ہوتا ہے ۔ وہ اس سے قبل بھی متعدد بار قائمقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔