ڈاکٹر عبدالحنان کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
لاہور (پ ر) سروسز ہسپتال کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالحنان جو قضائے الہی سے انتقال کر گئے کو نماز جنازہ کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں‘ پنجاب اسمبلی کے افسران و ملازمین‘ دوست احباب‘ عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔