سندھ پولیس میں اسپورٹس ڈویثرن کو دوبارہ فعال بنارہے ہیں،اے ڈی خواجہ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو قومی کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،سندھ پولیس میں کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے ،ان میں بے پناہ صلاحتیں ہیں ،آئی جی نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اپنے اپنے زون سے ایک کرکٹ ٹیم تیار کرکے انہیں قومی کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے تیارکریں تاکہ آنے والے وقت میں سندھ پولیس کی جانب سے کھیلوں کے فروغ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارآغاخان جیمخانہ میں ہونے والے سندھ پولیس الیون اور آئی پی اے الیون کے درمیان ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کی انعامی تقریب میں کیا ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر،ایس پی سٹی شہلا قریشی،معروف صنعتکار ندیم خان،مظہراحمد،عبدالخالق انصاری اور پولیس اوررینجرزکی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔آئی جی پولیس سندھ نے ایس ایس پی شہلا قریشی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ ا ایونٹ کی میزبان شہلا قریشی نے کہا کہ بہت جلد ویمن کرکٹ ٹیم بھی متعارف کرائی جائے گی،کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے سے جوانوں کے حوصلے بلند رہتے ہیں،ہم جلد ہی سندھ ویمن پولیس کرکٹ ایسوسی ایشن قائم کرکے ویمن کرکٹ ٹیم کو کھیلوں کے میدان میں اتاریں گے۔ میچ میں آئی پی اے نے 7وکٹوں پر125رنزبنائے۔ جواب میں سندھ پولیس کی ٹیم 9وکٹیں گنواکر بھی ہدف حاصل نہیں کرپائی اور انہوں 54رنز سے شکست ہوئی ۔مین آف دی میچ عمار حسن نے ایک ہی اوورمیں 4وکٹیں حاصل کیں۔ اس موقع پر صنعتکار ندیم خان نے جیتنے والی ٹیم کو50ہزار روپے کا کیش انعام دیا جبکہ رنراپ ٹرافی سندھ پولیس کی ٹیم کو دی گئی اور شہلا قریشی نے اپنی جانب سے25ہزار روپیکا انعام بھی دیااور بہترین کارکردگی دکھانے پر افسران اورملازمین کو شیلڈ پیش کی گئیں،سٹی تاجراتحاد کی جانب سے آئی پی اے سندھ ریجن کو قومی کرکٹ کھلاڑی وکپتان سرفراز احمد کی دستخط شدہ گیند دی گئی۔