چین کی ایک بار پھر پاکستان پر امریکی الزامات کی کھل کر مخالفت
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین نے کھل کر امریکہ کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات کی مخالفت کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کے روز بیجنگ میں بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ملک کو دہشت گرد کا ذمہ دار نہیں قرار دیا جا سکتا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا تھا کہ وائٹ ہا¶س کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے تو ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کئی مرتبہ پہلے بھی اس م¶قف کا اظہار کر چکے ہیں کہ پاکستان نے عالمی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے زبردست قربانیاں دی ہیں۔
امریکہ/ مخالفت