انفلوئنزا کی صورتحال یومیہ مانیٹر کی جا رہی ہے: صوبائی وزیر صحت
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسمی زکام H1,N1انفلوئنزا کی صورتحال بارے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر نگ جاری ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے علاج معالجہ کے انتظامات موجود ہیں۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ دریں اثنا صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا آٹھواںماہانہ اجلاس پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ جوہر ٹائون میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ سنٹرلائیذڈباربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے تحت تمام پارلرز اورحجام کی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔