عمران شادی چھپ کر، طلاق دھوم دھام سے دیتے ہیں: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے عمران خان کی مبینہ طور پر خفیہ شادیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کی نظر اور نیت سے کوئی عورت محفوظ نہ ہو وہ ملک کو کیا محفوظ رکھے گا عمران خان شادیاں چھپ چھپ کر کرتے ہیں اور طلاق دھوم دھام سے دیتے ہیں اپنی خفیہ شادیوں پر جھوٹ پر جھوٹ بولے چلے جاتے ہیں اگر جھوٹ پکڑنے والی مشین کا استعمال عمران خان پر کیا جائے تو جھوٹ پکڑنے والی مشین جل جائے گی مگر عمران خان کے جھوٹ ختم نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف عمران خان گروپ’’ تحریک گندگی‘‘ میں بدل چکی ہے جس کا ہر مرتبہ خاتمہ خفیہ شادی پر ہی ہوتا ہے 126دنوں کے دھرنے کا اختتام ریحام خان کے ساتھ شادی پر ہوا پانامہ آف شور کمپنیوں کے اختتام بشری مانیکا آف شور پر ہو رہا ہے۔ عمران خان ذاتی اور سیاسی زندگی دونوں گندگی سے بھری پڑی ہیں سیاست میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا اور ذاتی زندگی میں لوگوں کی عزتوں کو اچھالنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے جس سے قوم کو با خبر رہنا ہوگا۔