پاکستان‘ نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے آج‘ کم بیک کرینگے: اظہر محمود
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس )پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج دوسرے ون ڈے میچ کیلئے نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور کولن منرو کی وکٹوں کو ہدف بنا لیا۔ نیلسن میں باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے باؤلرز پر پورا اعتماد ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے اوپنرز کی وکٹیں لینے میں کامیاب رہیں گے۔ ہماری باؤلنگ مضبوط ہے اور ہم اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ہم دنیا کی ہر اچھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج 3 بجے صبح شروع ہو گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔