پی سی بی کی ناقص پالیسیاں، بورڈ معاملات ایک بار پھر عدالتوں میں جانے لگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں بورڈ کے معاملات ایک مرتبہ پھر عدالتوں میں جانے لگے۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسویسی ایشن فیصل آباد میں کلبوں کی سکروٹنی سے روکتے ہوئے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔