پولو کپ : ماسٹر پینٹس اور آرمی نے میچ جیت لئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان پولو کپ 2018ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے اولمپیا کو 9-4 سے جبکہ آرمی نے بی بی جے پائپ کو آدھے گول سے ہر ا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پاکستان پولو کپ 2018ء کے پہلے دن ماسٹر پینٹس بلیک نے میچ 9-4 سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں آرمی اور بی بی جے پائپ کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر تھا۔ آرمی کی ٹیم آدھے گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج سے میچ جیت گئی۔ آ ج بروز منگل ڈائمنڈ پینٹس کا ماسٹرپینٹس /ای ایف یو انشورنس سے ہو گا۔