سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1321ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے57100، دس گرام سونے کی قیمت342روپے اضافے سے 48942روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت840روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔