کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم سوگ
کراچی (کامرس رپورٹر)صدر موبائل مارکیٹ میں فائرنگ سے دکاندار اویس میمن کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر کراچی الیکرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل کے باعث پیر کے روز الیکٹرونکس مارکیٹ صدر سمیت شہر کی تمام الیکٹرونکس مارکیٹوں میں دکانیں بند رہیں اور کاروبار بند رہا۔