انڈیکس میں 588 پوائنٹس سرمایہ میں 95 ارب روپے اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس588.13 پوائنٹس کے اضافے سے 43112.12 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں95 ارب 42 کروڑ 23 لاکھ 51 ہزار 482 روپے کا اضافہ رونما ہوا تاہم تجارتی حجم میں2 ارب4 کروڑ 54 لاکھ 45 ہزار 263 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں96 لاکھ 61 ہزار 980 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے روزپیر کو پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان برقراررہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس588.13 پوائنٹس کے اضافے سے 42600 ، 42700، 42800، 42900، 43000اور43100کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 43122.12 پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر394 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 295 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،78کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی فلپس مورث پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت150روپے کے اضافے سے 3190 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاکستان لمیٹڈکے حصص کی سودے بھی 75.86روپے کی تیزی سے 1593.07 ر وپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر27 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب 55 کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 931روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل 88 کھرب 87ارب77 کروڑ 64 لاکھ 89 ہزار 535روپے سے بڑھ کر 89 کھرب 83 ارب19 کروڑ 88 لاکھ 41 ہزار 17 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ4 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔