سندھ بینک کے تحت حج قرعہ اندازی
کراچی (کامرس رپورٹر) سندھ بینک نے قرعہ اندازی کے ذریعے چار ملازمین کو حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے سندھ بینک کے ہیڈ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر صدر اور سی ای او محمد طارق احسن، خواجہ تجمل حسین، معصومہ حسین، انیس اقبال، شمس الدین خان اور ندیم الطاف نے شرکت کی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے شمیم اختر لاڑکانہ برانچ، رضوان احمد خان جمشید کوارٹر برانچ، روشمن علی مرکھنڈ پیر جو گوٹھ، ارشد علی ٹھٹھہ برانچ منتخب ہوئے، جبکہ متبادل میں نعیم اللہ چنہ خیرپور برانچ، ملک عمران غوری ٹائون برانچ، ولی محمد نارتھ نپیئر روڈ برانچ، بشیر احمدٹنڈو محمد خان برانچ منتخب ہوئے۔