دھرنا نہ دیں عدالت ہی واحد فورم جہاں سے طاہر القادری کو انصاف ملے گا: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور (نوائے وقت نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا کہ عدالت ہی واحد فورم ہے جہاں سے ڈاکٹر طاہر القادری کو انصاف ملے گا‘ دھرنوں نے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا‘ وہ پہلے بھی دھرنے دے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی ہے‘اس لئے ڈاکٹر طاہر القادری انصاف کے حصول کے لئے عدالت جائیں‘ کیونکہ عدالت ہی واحد فورم ہے جہاں طاہر القادری کو انصاف ملے گا۔ ملک احمد خان نے کہاکہ طاہر القادری دھرنا نہ دیں‘ دھرنوں نے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے اگر اپوزیشن کوئی غیرآئینی اقدامات کرنا چاہتی ہے تو ان کی مرضی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت