راولپنڈی میں فلو کی وباء کی سنگینی ، صوبائی وزیر صحت کو میڈیا لنک پر بریفنگ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں فلو کی وباء کی صورتحال کی سنگینی کے حوالے سے پیر کے روز صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے میڈیا لنک پر بریفنگ لی جس میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی جی ہیلتھ نے بھی شرکت کی اس موقع پر ہیلتھ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس وقت دو اقسام کا انفلوئنزاء ہے جس میںH - 1 اور N - 1 شامل ہیں لیکن اس وقت ملتان اور بہاولپور میں جن مریضوں میں انفلوئنزا کی تشخیص ہوئی ہے وہ انہی دو اقسام سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ یہ سوائن فلو نہیں ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں پیر کے روز انفلوئنزاء کے دو مریض ہسپتالوں میں آئے ہیں جن میں ایک مریض ہولی فیملی ہسپتال اور دوسرا سی ایم ایچ میں ہے قوت مدافعت کی کمی کے باعث بچے اور معمر افراد تو اس موسمی انفلوئنزا سے متاثر ہوتے ہی ہیں لیکن اس بار بالغ افراد کی بڑی تعداد بھی اس سے متاثر ہوئی ہے جس کیلئے ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی ڈیسک بھی بنادئے گئے ہیں اور ادویات بھی ان ہسپتالوں میں وافر پہنچائی گئی ہیں۔