یوسی کو ٹھہ کلاں 81ٹو کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم، کوئی پرسان حال نہیں
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوسی کو ٹھہ کلاں 81ٹو کے چیئرمین چوہدری عمر جلیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے عوام در بدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبور ہیں کو ئی عوام کا پر سان حا ل نہیںہے ، پانی کی قلت، بجلی ، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ، ٹو ٹی سڑ کیں عوام کا مقدر بن چکی ہیں، دو ماہ سے کو ٹھہ کلاں کی عوام کو جان بوجھ کر سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے ، عوام کو اس وقت شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ، زیر زمین پانی زہر آلود ہ ہو چکا ہے ، پورے یوسی میںمتعددگھروںمیںآگ لگنے کے واقع رونما ہو چکے ہیں متعددبار ار باب اختیار کی توجہ اس طرف مبذو ل کر ائی گئی لیکن تا حا ل کو ئی عمل نہ ہو سکا ، 60کروڑکی لا گت سے شروع ہونے والا واٹر سپلائی کا منصو بہ بھی تا حا ل نا مکمل ہے ، عوام حلقے کے ایم این اے ، ایم پی سے مایوس ہو چکے ہیں، جبکہ عوام نے ہمیںووٹ دیکر منتخب کیا ہے تا حا ل پنجاب حکومت نے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اختیارات نہ دیئے ، علاقے کے عوام کا مطا لبہ ہے کہ فوری بنیادی سہولتیںدی جائیں۔