اردن: دہشتگردی، حملوں کا منصوبہ بنانے والے داعش کے 17 دہشت گرد گرفتار
عمان (اے ایف پی) اردن میں انٹیلی جنس سروس اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ریاست میں حملوں کا منصوبہ بنانے کے الزام پر 17 افراد کو پکڑ لیا گیا۔ ان کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے۔ دہشت گرد گروپ شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے سکیورٹی پلان کو نقصان پہنچانے کے لیے حملوں کا پلان بنا رہے تھے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ملک کی شہریت سے ہے یا نہیں یہ ابھی نہیں کہہ سکتے۔ ان ے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا ہے جو حملوں میں استعمال ہونا تھا۔