چین ،یورپ کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے ،ماحولیات پر مل کر کام کرنا چاہئے: فرانسیسی صدر
پیرس (اے ایف پی+ آئی این پی/زنہوا) فرانس کے صدر ایما نویل میکرون چین کے تین روزہ دورے پر گذشتہ روز بیجنگ پہنچ گئے، کسی بھی یورپی سربراہ کاچین کا اس سال یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، اس سے قبل گذشتہ موسم خزاں میں یورپی رہنما چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگرس کے سلسلے میںچین آئے تھے۔ فرانس کے صدر چینی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اور کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے ، فرانسیسی صدر بیجنگ میں فاربڈن سٹی اور شمالی مغربی چینی صوبے شانزی کے دارالحکومت زیان بھی جائیں گے جو ٹیرا کوٹا جنگجوئوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایک سمت میں نہیں بڑھایا جا سکتا اس پر چین اور یورپ کو مل کر کام کرنا چاہئے انہوں نے سلک روڈ کی اصلاح استعمال کی۔