بھارت: گاہک بن کر بھائی نے بہن کو کوٹھے سے آزاد کرا لیا
نیو دہلی (بی بی سی) بھارتی ریاست بہار میں بیگو سرائے ضلع کے قسبائی علاقے بکھری میں ایک نوجوان دلال کو دو سو روپیے دے کر خاتون کے ساتھ کمرے میں داخل ہوتا ہے اور چند منٹ میں باہر نکل آتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد وہ ہی نوجوان پولیس کے ساتھ واپس لوٹتا ہے۔ اور خاتون جو اس کی حقیقی بہن ہے کو کوٹھے سے آزاد کرا لیتا ہے۔ پہلی بار پڑھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کسی فلم کی کہانی ہو۔ لیکن یہ اصل واقعہ ہے۔