الحمرا ملازمین کو حج کرانے کیلئے قرعہ اندازی
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمرا کے زیراہتمام سرکاری خرچہ پر حج پربھیجنے کی قرعہ اندازی ہوئی جس میں منظور احمد،وقاص لیاقت ،محمد اعظم اور نعیم احمدخان کے نام کا قرعہ نکلا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرعطامحمد خان نے کہا کہ حج سکیم کے لئے الحمرا کی ٹیم سے مشاورت کی گئی۔ تقریب میںعطاء الحق قاسمی نے عطاء محمد خان کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ان کے الحمراکے لئے اچھے کاموں کی فہرست بہت طویل ہوتی جارہی ہے ۔