شام: بمباری جاری‘ خاتون اور 3 بچوں سمیت مزید 23 جاں بحق
دمشق (اے ایف پی) شام میں دوما میں شامی طیاروں کی بمباری سے خاتون اور 3 بچے مارے گئے جبکہ مشرقی گوٹر اور شمالی ادلب کے علاقوں کا باغیوں سے کنٹرول چھڑانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ادھر روسی بیس پر جاسوس طیارے نے میزائل چلائے تاہم فوری کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ طارتس کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ گوئٹے میں بمباری سے 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔