سعودی عرب کا طویل العمر شخص 147 برس کی عمر میں انتقال کر گیا
لاہور (نیٹ نیوز) علی بن محمد بن مری الکامی نامی شخص نے 4 سال قبل مملکت کے سب سے طویل العمر شہری کا اعزاز حاصل کیا تھا، 147برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ علی بن محمد وفات سے قبل صحت مند زندگی کا راز بھی آشکار کر گئے۔ سبزیاں اور پھل کھاتا، زندگی بھر چینی سے بننے والی غذائیں استعمال نہیں کیں۔ سیدھی کروٹ سوتے تھے۔